مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ عمران خان اور مائیک پمپئو کی ملاقات میں دو طرفہ امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ملاقات کی۔
News ID 1892389
آپ کا تبصرہ